آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو ہرادیا

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایشین چیمپئن سری لنکا ویمن کو 31 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 85 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثنا، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی بولر فاطمہ ثنا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اشتہارات