دھماکے سے متعلق ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، گورنر سندھ

Published: 07-10-2024

Cinque Terre

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دھماکے سے متعلق ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، قیاس آرائیوں پر بات نہیں ہوگی۔کراچی ایئرپورٹ پر جائے واقعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے واقعے کو دیکھ رہے ہیں، رپورٹ شیئر کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کا تمام عملہ موجود ہے، صورتحال کنٹرول میں ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 35 ہزار لوگ اس وقت بھی موجود ہیں، وزیر داخلہ سندھ نے کیا بات کی ہے میرے علم میں نہیں۔

اشتہارات