دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے، ترجمان القسام بریگیڈ

Published: 08-10-2024

Cinque Terre

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے دشمن سے غیرمتوازن جنگ جاری ہے۔7 اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج پر کامیاب حملوں کی ویڈیوز اور بیان جاری کیا گیا۔طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ پر ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ دشمن سے ایک طویل جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے کہا کہ یہ طویل جنگ دشمن کے لیے بہت مہنگی اور درد ناک ہوگی۔اس سے قبل تل ابیب پر القسام بریگیڈ کے راکٹوں سے حملے میں دو اسرائیلی خواتین زخمی ہوگئیں، اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس کے علاقے سے وسطی اسرائیل میں پانچ راکٹ فائر کئے گئے۔واضح رہے کہ اگست کے بعد کسی بڑے اسرائیلی شہر پر فلسطینی گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے۔

اشتہارات