بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

Published: 13-10-2024

Cinque Terre

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر قریب گاڑی میں جاتے ہوئے  گولیاں ماری گئی ہیں، انہیں تشویشناک حالت میں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔بابا صدیق پر تقریباً رات 9:30 بجے 2 سے 3 گولیاں چلائی گئیں جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی اسپتال پہنچے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق سابق وزیر اور اجیت پوار گروپ کے لیڈر ہیں۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وہ کانگریس کو شکست دے کر این سی پی میں شامل ہو گئے تھے۔ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی باندرہ مشرقی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔

اشتہارات