ہالی ووڈ فلم ’جوکر: فولی اے ڈاہ‘ کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی کروڑوں ڈالر کا نقصان

Published: 14-10-2024

Cinque Terre

4 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’جوکر: فولی اے ڈاہ‘ کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زبردست نقصان ہوا ہے اور اب یہ فلم تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ پہلی پوزیشن ہارر سیکیوئیل ’ٹیری فائر 3‘ نے لے لی ہے۔جوکر فولی اے ڈاہ، ریلیز کے وقت 40 ملین ڈالر کے ساتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر تھی، لیکن 10 دن کے اندر ہی فلم کی کمائی 80 فیصد کم ہوکر 7.1 ملین ڈالر تک گر گئی۔اس سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا گزشتہ برس کی فلم ’دی مارویل‘ کو کرنا پڑا تھا جب اسکی 78 فیصد آمدنی کم ہوگئی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ کسی بھی کامک بُک فلم کےلیے ایک ریکارڈ کمی ہے۔ اداکار جواکین فینکس اور لیڈی گاگا کی فلم جوکر: فولی اے ڈاہ، کے بارے میں فلم ناقدین کی آراء میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ کچھ نے اسے اُداس اور جرأت مندانہ قرار دیا اور دیگر کے خیال میں یہ مایوس کن، سست اور غیر دلچسپ فلم ہے۔

اشتہارات