جامعہ اردو کے ملازمین کا تدریسی و دفتری امور کی معطلی و بائیکاٹ کا اعلان

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کیمپسز (عبد الحق و گلشن) کی انجمن اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین نے تدریسی و دفتری امور کی معطلی اور بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے جنرل سیکرٹری روشن علی، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے جنرل سیکرٹری شیخ کاشف رفعت اور انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن اقبال کیمپس کے صدر عدنان اختر کا کہنا ہے کہ شیخ الجامعہ کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ماہ جولائی میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ انھوں نے کہا جب کہ ہم اساتذہ و ملازمین پہلے ہی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار ہیں۔ ایسی صورت حال میں اس طرح کے احکامات جاری کرنا ملازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ لہٰذا اب صورتحال قابو سے باہر ہو چکے ہے، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انجمن اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین نے جمعرات سے تدریسی عمل اور دفتری امور کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہیں

اشتہارات