خود کو تیار رکھا ہوا تھا، بدقسمتی سے بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں ملا، ساجد خان

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ میں نے خود کو تیار رکھا ہوا تھا، بدقسمتی سے بنگلا دیش کے خلاف موقع نہیں ملا۔ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے، اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں۔ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کو ساجد خان نے ہی بڑا جھٹکا دیا، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک سمیت 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ جو روٹ اور ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ کے درمیان میں کچھ نہیں ہے لیکن سائیڈ سے ٹرائی کرنا پڑ رہی ہے۔ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیل رہے تھے، انہیں پلان کیا ہوا تھا۔

اشتہارات