اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی کمیونٹی کی تعریف پر مبنی ویڈیو وائرل

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کی بشنوئی کمیونٹی کے بارے میں ایک گفتگو آن لائن سامنے آنے کے بعد وائرل ہوگئی ہے، جس میں وویک اوبرائے بشنوئی کمیونٹی کی تعریف کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو لارنس بشونئی کی جانب سے سلمان خان کو دھمکی دینے کے دوران سامنے آئی ہے۔وویک اوبرائے کی یہ گفتگو گزشتہ برس کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہر گھر میں بشمول میرے گھر پر ہم گائے کا دودھ بچوں کو پلاتے ہیں، دنیا میں صرف ایک کمیونٹی بشنوئی ہے جو ہرن کے مرنے پر اسکے بچوں کو اپنی گود میں لے لیتی ہیں اور بالکل اپنے بچوں کی طرح دودھ پلاتی ہیں، آپکو دنیا میں کہیں بھی ایسے لوگ نہیں ملیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران راجستھان میں سیاہ ہرن کے شکار کے دوران دو ہرن مارے تھے جس پر انھیں پانچ برس کی سزا بھی ہوئی تھی۔ سیاہ ہرن کو بشنوئی قوم میں مقدس سمجھا جاتا ہے اور لارنس بشنوئی اسی قوم سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ گزشتہ چھ برسوں سے سلمان خان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔تاہم اس میں شدت گزشتہ برس اس وقت آئی جب سلمان کے والد سلیم خان کو موت کی دھمکی پر مبنی خط ملا۔

اشتہارات