لارنس بشنوئی سے زیادہ خوبصورت کوئی فلمی اسٹار نہیں، رام گوپال ورما

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

فلمساز رام گوپال ورما گینگسٹر لارینس بشنوئی پر بائیوپک بنانے کا سوچ رہے ہیں اور یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ گینگسٹر سے زیادہ خوبصورت بالی ووڈ انڈسٹری میں انہیں کوئی نظر نہیں آتا۔ رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں لارنس بشنوئی نارنجی ٹی شرٹ اور سیاہ و نارنجی ہوڈی میں نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ورما نے لکھا، ’اگر کسی فلم کو سب سے بڑے گینگسٹر پر مبنی بنانا ہے، تو کوئی فلمساز داؤد ابراہیم یا چھوٹا راجن جیسا بندہ کاسٹ نہیں کرے گا۔‘اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بھارتی فلم ساز نے کہا کہ لیکن یہاں میں کسی فلمی اسٹار کو نہیں جانتا جو بشنوئی سے زیادہ خوبصورت ہو۔صارفین نے بھی رام گوپال ورما کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیا، ایک صارف نے کہا، ’سلمان خان کو بشنوئی کے کردار میں کاسٹ کرنا سب سے بڑا کارنامہ ہوگا۔‘ ایک اور نے لکھا، ’ورما کا نیا کرش!‘ جبکہ تیسرے نے کہا، ’اگر کبھی بشنوئی کی زندگی پر فلم بنی تو یقیناً کسی اور زیادہ گلیمرس اداکار کو کاسٹ کیا جائے گا۔‘ورما نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا، ’میں چاہتا ہوں کہ سلمان خان بشنوئی کو بھرپور جواب دیں، ورنہ ایسا لگے گا جیسے وہ ’ٹائیگر‘ ہونے کے باوجود ڈر گئے ہیں۔‘یاد رہے کہ لارنس بشنوئی اور سلمان خان کے درمیان کشیدگی 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سے شروع ہوئی تھی، جس میں بشنوئی نے سلمان کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی ہیں۔لارنس بشنوئی ایک مرتبہ پھر اس وقت منظر عام پر آئے جب انکے گروپ نے سینئر سیاستدان بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔ 

اشتہارات