اہلیہ اور بیٹے کی تصویر پر سنی دیول کا ردعمل

Published: 17-10-2024

Cinque Terre

اداکار سنی دیول نے اپنے بڑے بیٹے کرن دیول کی جانب سے انسٹاگرام پر والدہ پوجا دیول کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ان دیکھی تصویر پر ردعمل دے دیا۔ کرن نے حال ہی میں یہ تصویر پوسٹ کی جس میں ماں بیٹا کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس تصویر میں پوجا دیول نیلے رنگ کی شرٹ، کریم رنگ کا ٹراؤزرز اور اوپن ٹو سلائیڈرز پہنے ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے ایک بیگ بھی اٹھا رکھا ہے۔ کرن دیول نے سیاہ شرٹ، میچنگ پینٹ اور سفید جوتے پہنے ہیں۔ دونوں باہر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوا رہے ہیں۔کرن نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "ماں کے ساتھ گزارا ہوا بہترین وقت۔" اس پوسٹ پر سنی دیول اور بوبی دیول نے دل کے ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیا۔

اشتہارات