ایم این اے عاطف خان کا ڈی چوک جانے کا اعلان

Published: 19-10-2024

Cinque Terre

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے ڈی چوک جانے کا اعلان کردیا۔پشاور میں اراکین قومی اسمبلی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عاطف خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر پی ٹی آئی کارکنان کا بہت ہی زیادہ پریشر ہے، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کارکنان کی رہائی کےلیے ہم اور بھی کوشش کریں گے۔عاطف خان نے مزید کہا کہ پشاور سے لوگوں کو جمع کرکے صوابی انٹرچینج سے ڈی چوک جائیں گے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کی ملاقات پر پابندی عائد ہے، ہمارے رہنماؤں کے گھر والوں کو اٹھایا جا رہا ہے، آئینی ترمیم بہت ہی غلط طریقے سے لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر فضل الہٰی اور معظم بٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کو غیرآئینی سمجھتے ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔

اشتہارات