Published: 19-10-2024
حماس کے سیاسی رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ میں یحییٰ سنوار کی تصویر کے ساتھ پمفلٹ گرائے گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ پر پمفلٹس گرائے ہیں جن میں حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی تصاویر بھی گرائی گئی ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر گرائے گئے پمفلٹ میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ “حماس اب غزہ پر حکومت نہیں کرے گی۔”غزہ میں گرائے گئے پمفلٹ میں لکھا ہوا ہے کہ “جو بھی ہتھیار ڈالے گا اور یرغمالیوں کو حوالے کرے گا، اسے جانے دیا جائے گا اور امن کے ساتھ جینے کی اجازت دی جائے گی۔”عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پمفلٹ کا متن نیتن یاہو کے اُس بیان سے لیا گیا تھا جو انہوں نے جمعرات کو اس وقت دیا جب یحییٰ سنوار کو اسرائیلی فوجیوں نے رفح میں شہید کیا گیا تھا۔