Published: 19-10-2024
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گھر پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ کوئی چیز ہمارے ارادے کو متزلزل نہیں کرسکتی، اختتام تک اپنا مشن جاری رکھا جائےگا۔اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ قیساریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھر پر مبینہ ڈرون حملےمیں کوئی زخمی نہیں ہوا، حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔