Published: 19-10-2024
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت ’محور مزاحمت‘ کو نہیں روکے گی۔اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحییٰ سنوار کی موت سے ہونے والا نقصان بلاشبہ تکلیف دہ ہے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ یحییٰ سنوار مزاحمت اور جدوجہد کا چمکتا ہوا چہرہ تھے، وہ پختہ عزم کے ساتھ جابر اور جارح دشمن کے خلاف ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار نے 7 اکتوبر کو دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا تھا۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ اہم شخصیات کی شہادت کے باوجود محور مزاحمت آگے بڑھتا رہے گا، ہم ہمیشہ مخلص جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔