Published: 19-10-2024
ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرے معاملے پر نوٹس لیں۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈل جیتنا خواب ہے، چاہے پاور لفٹنگ میں ہو یا ویٹ لفٹنگ میں۔نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ اگلا ہدف دسمبر میں ہونے والی ایشین کلاسک چیمپئن شپ ہے، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاور لفٹنگ کو اسپورٹس بورڈ کے ساتھ منسلک کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے حال ہی میں کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔