Published: 19-10-2024
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کینیا کے جنگلات میں سیر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاطف اسلم نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے جنگلات میں سیر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیروبی نیشنل پارک میں داخل ہونے سے پہلے ایک جیپ کے ساتھ پوز دیے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ایک اور تصویر میں انہوں نے نیروبی نیشنل پارک کے مین گیٹ کا منظر شیئر کیا ہے، جبکہ بعد کی تمام تصاویر میں وہ گاڑی میں بیٹھے جنگل میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ مختلف جانور بھی نظر آرہے ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز کو چند گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔