سینیٹ سے سود کے خاتمے کی ترمیم اتفاق رائے سے منظور

Published: 20-10-2024

Cinque Terre

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے ربا (سود) کے خاتمے کی ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرلی۔سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلقہ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سود کے خاتمے کی ترمیم پیش کی۔دوران اجلاس آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران یکم جنوری 2028ء تک سود کو مکمل طور پر ختم کرنے کی شق منظور کی گئی۔وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ربا سے متعلق ترمیم پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ ہم نے پہلے ہی طے کرلیا تھا، شق کی وفاقی کابینہ منظوری دے دی ہے، ہم مخالفت نہیں کریں گے۔سینیٹ اجلاس میں سود کے خاتمے کی ترمیم کی مخالفت میں کوئی رکن پارلیمان کھڑا نہیں ہوا، ربا کے خاتمے کے حق میں 65 ووٹ، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں۔سینیٹ اجلاس دوران سود کے خاتمے سے متعلق آئینی ترمیم اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

اشتہارات