غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں اسرائیلی کرنل مارا گیا

Published: 20-10-2024

Cinque Terre

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے حملے میں یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد اسرائیل کا کرنل مارا گیا۔القسام نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیوں کو شواتھ دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق القسام کی جانب سے یہ حملے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق اور مغرب میں کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔حماس کے ہاتھوں مارا جانیوالا اسرائیلی کرنل غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک سب سے اعلیٰ فوجی عہدے دار ہے ، یہ ان چار کرنلز میں سے ایک ہے جو غزہ پر جنگ کے آغاز سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت  کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے، کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں 42 ہزار 603 فلسطینی شہید اور 99 ہزار 795 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں کم ازکم 1139 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

اشتہارات