نیوزی لینڈ کی بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میں فتح

Published: 21-10-2024

Cinque Terre

نیوزی لینڈ نے بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر لی۔بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔آخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کے ول ینگ 48 اور رچن رویندرا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 اور دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

اشتہارات