بالی ووڈ کے سب زیادہ دولت مند اسٹار کڈ کون؟

Published: 21-10-2024

Cinque Terre

بھارت کے دولت مند ترین اسٹار کڈز بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے بھی زیادہ دولت مند ہیں۔ بالی ووڈ میں اسٹار کڈز اداکاروں کے بچوں کو کہا جاتا ہے جو بذات خود فلم انڈسٹری میں پبلک فیگرز بن جاتے ہیں۔تاہم جس اسٹار کڈ کا یہاں تذکرہ ہے انہوں نے دولت کے معاملے میں انڈسٹری کے چند ٹاپ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکار راکیش روشن کے بیٹے ریتک روشن اس وقت دولت مند ترین اسٹار کڈ ہیں۔ واضح رہے کہ انکے والد سن 1970 سے 1989 تک فلموں میں کام کرتے رہے جس کے بعد وہ ہدایتکار اور پروڈیوسر بن گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سن 2000ء کی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ریتک روشن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 3100  کروڑ بھارتی روپے یا 370 ملین امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔ جس کے باعث انہوں نے اپنے ہم عصر اداکاروں سیف علی خان (1200 کروڑ روپے)،  ابھیشک بچن اور رنبیر کپور (400 کروڑ)، عالیہ بھٹ (550 کروڑ روپے) یہاں تک کہ جنوبی بھارت کے اسٹار جیسے کہ رام چرن (1340 کروڑ)، جونیئر این ٹی آڑ (500 کروڑ) اور پربھاس (300 کروڑ) سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔حقیقتاً ریتک روشن کی حیرت انگیز دولت ملک کے چند سرکردہ اسٹارز سے بھی زیادہ ہے، جن میں عامر خان (1800 کروڑ)، رجنی کانت (400 کروڑ) اور سلمان خان (2900 کروڑ روپے) شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انکی اس بہت زیادہ دولت کا راز ان کے فلمی معاوضے کے بجائے کاروباری سرمایہ کاری ہے۔ 50 سالہ ریتک روشن اپنے عہد کے سب سے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں، جس کی وجہ سے وہ فی فلم بہت بھاری معاوضہ وصول کر سکتے ہیں لیکن چونکہ وہ اپنی فلموں کے معاملے میں بھی بہت سلیکٹیو ہے اس لیے اس سے ان کی دولت زیادہ نہیں بڑھی۔انکی دولت کا بڑا حصہ ایک معروف اسپورٹس ویئر برانڈ سمیت دیگر کاروباری سرمایہ کاری اور والد کی پروڈکشن کمپنی میں حصہ داری بھی ہے۔

اشتہارات