لیام پین نے خودکشی نہیں کی، وہ مرنا نہیں چاہتے تھے، دوست کا دعویٰ

Published: 21-10-2024

Cinque Terre

لیام پین سے متعلق انکے دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلش گلوکار نے خودکشی نہیں کی، وہ مرنا نہیں چاہتے تھے۔ انگلش گلوکار اور گیت نگار لیام پین کی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ گلوکار کے دوست نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار نے خودکشی نہیں کی اور اگر بروقت ایمبولینس بلائی جاتی تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی۔برطانوی میڈیا ادارے ڈیلی میل کو دیے گئے انٹرویو میں لیام کے قریبی دوست نے کہا کہ اگر انہیں ہوٹل کی لابی میں بےہوش ہونے کے بعد کمرے میں واپس لے جانے کے بجائے فوری طور پر طبی امداد دی جاتی، تو وہ آج زندہ ہوتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’لیام مرنا نہیں چاہتے تھے اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کبھی خودکشی نہیں کریں گے۔ وہ اپنی زندگی میں بہتر مستقبل کے منتظر تھے۔‘لیام کی موت سے قبل انہوں نے اپنی پسندیدہ ’ون ڈائریکشن‘ گانے ’فائر پروف‘ کو دوبارہ تیار کرنے کا کام کیا تھا اور انہوں نے چند دن پہلے نفسیاتی اور طبی معائنوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جو ان کی مکمل صحت کی علامت تھی۔ لیام ارجنٹائن میں امریکی ویزا کی تجدید کےلیے پہنچے تھے اور میامی میں اپنی گرل فرینڈ کیٹ کیسیڈی سے ملاقات کی تیاری کر رہے تھے۔انہوں نے 16 اکتوبر کو ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ 

اشتہارات