نئے چیف جسٹس کا نام فائنل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ شروع

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا نام فائنل کرنے کےلیے خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اس سے پہلے تحریک انصاف نے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔ اسپیکر ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے جا کر پی ٹی آئی کے ارکان کو منانے کی کوشش کی۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا، اجلاس کے بائیکاٹ کے باوجود سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان کیلٸے نشستیں موجود ہیں، اجلاس میں علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئی ہیں، تمام 12  اراکین کی نیم پلیٹس بھی لگائی گئی ہے۔راجا پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ، رعنا انصار ، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف بھی کمیٹی اجلاس میں موجود ہیں۔اس سے قبل 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر کو شروع ہوا تھا، جو کچھ ہی دیر بعد ساڑھے 8 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کیلئے سیکریٹری قانون کے بھیجے گئے 3 ججز کے نام پیش کیے گئے، سیکریٹری قانون نے 3 سینئر ترین ججز کے ناموں کا پینل کمیٹی کو بھجوایا تھا۔اجلاس میں آج ہی نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔

اشتہارات