لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے کیلئے ایک کروڑ 11 لاکھ انعام کا اعلان

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

بھارت کی ایک تنظیم نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قتل کے (انکاؤنٹر) کےلیے ایک کروڑ 11 لاکھ 111 روپے انعام کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل پر اس نقد انعام کا اعلان کشتھریا کرنی سینا کے لیڈر راج شیکھاوت نے معروف راجپوت لیڈر سکھ دیو سنگھ گوگامیدی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا ہے، جنھیں لارنس بشنوئی گینگ کے ممبرز نے گزشتہ سال دسمبر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں راج شیکھاوت کسی بھی پولیس افسر کو جیل میں قید گینگسٹر کو قتل کرنے پر انعام کی پیشکش کی۔ واضح رہے کہ لارنس بشنوئی اس وقت مغربی بھارتی ریاست گجرات کی سبرامتی جیل میں کراس بارڈر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں قید ہے۔ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی، اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر اس سال اپریل میں فائرنگ سے منسلک ہونے کا بھی کہا تھا۔

اشتہارات