گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں صرف 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

Published: 22-10-2024

Cinque Terre

گلاسگو میں ہونے والے 2026ء کے کامن ویلتھ گیمز میں صرف 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ریسلنگ، ہاکی، ٹینس، کرکٹ اور اسکواش سمیت متعدد کھیلوں کو ایونٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے میڈلز جیتنے کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کے مطابق 2026ء کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسگو میں ہوں گے، جس میں صرف ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹک، سائکلنگ، نیٹ بال، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جوڈو، لان باول اور تھری بائی تھری باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں پیرا ایونٹس بھی شامل ہوں گے، 2022ء کے کامن ویلتھ گیمز میں 19 اسپورٹس میں مقابلے ہوئے تھے۔جن کھیلوں کو کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ان میں ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ریسلنگ، ٹیبل ٹینس، ڈائیونگ، رگبی سیونز، بیچ والی بال، والی بال، ماؤنٹین بائیکنگ، اسکواش اور جمناسٹک شامل ہیں۔شوٹنگ مسلسل دوسری مرتبہ کامن ویلتھ گیمز سے آؤٹ ہوا ہے، ان اہم کھیلوں کے ڈراپ ہونے سے پاکستان کی میڈلز کی امیدوں کو بھی دھچکا لگا ہے، خاص طور پر ریسلنگ کہ جس نے ہمیشہ پاکستان کو میڈل دلوائے ہیں۔ پاکستان کو کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں اب تک ملنے والے 27 میں سے 21 گولڈ میڈلز ریسلنگ میں ملے ہیں، ہاکی، اسکواش اور شوٹنگ بھی ایسے کھیل تھے، جس میں پاکستان کو کچھ امید ہوسکتی تھی، لیکن اب پاکستان کی امیدیں ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس سے وابستہ رہیں گی۔

اشتہارات