Published: 22-10-2024
امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ’شادی‘ کرلی۔ اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کا اعلان کرکے انہوں نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں نے ’اپنے آپ سے شادی‘ کر لی۔خیال رہے کہ اسپیئرز کی سام اصغری سے طلاق کو ایک سال ہوچکا جبکہ رواں برس مئی میں دونوں نے 14 ماہ کی شادی کے بعد طلاق کے معاملات طے کیے تھے۔42 سالہ پاپ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا، ’’جس دن میں نے اپنے آپ سے شادی کی۔۔۔ یہ شاید عجیب یا بےوقوفانہ لگے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ تھا!!!‘‘اس اعلان سے قبل برٹنی نے ایک خالی چرچ کی تصویر بغیر کسی وضاحت کے شیئر کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔بعد ازاں برٹنی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک پرائیویٹ جہاز کے دروازے پر کھڑی ہیں، کالے بوٹ اور سفید لباس پہنے ہوئے۔ جسے وہ اپنے ہنی مون کی روانگی قرار دے رہی ہیں۔