پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کیساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری

Published: 23-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان سے)پنجاب پولیس کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری، پنجاب پولیس اور بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ کو علاج معالجے کے لیے 10 سے 27 فیصد رعایت میسر کی جائے گی۔ اسی طرح پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کو ہسپتال کی او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ پنجاب پولیس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور اہلکاران کی فیملیز کو بھی او پی ڈی سروسز پر 25 فیصد رائے دی جائے گی۔ ہارٹ سرجری پر 10 فیصد انجیوگرافی اینجیو پلاسٹی پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو بھی یہ تمام سہولیت میسر آئے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون پر بیگم اختر رخسانہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع
 

اشتہارات