ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ‘ مختلف شعبہ جات کا معائنہ

Published: 23-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں سمیت سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی و دیگر انتظامی امورکومزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا، مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز و سٹاف طبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ہسپتال کی کارکردگی اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ عوام کوان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس حوالہ سے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کی تمام تر کوششیں کریں۔
 

اشتہارات