بشریٰ بی بی کو وزیراعلیٰ کے پی نے سیکیورٹی و پروٹوکول فراہم کیا، ذرائع

Published: 25-10-2024

Cinque Terre

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ پشاور پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے سابق خاتون اول کو سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بشریٰ بی بی کو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا، اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور پہنچیں۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی انیکسی میں رہیں گی، ان کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان بھی امکان ہے۔بشریٰ بی بی بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئیں۔

اشتہارات