Published: 25-10-2024
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین خان، جسٹس عقیل عباسی نے عشائیے میں شرکت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز نے بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔