Published: 25-10-2024
قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو پھیلنے سے روکنے پر تمام فریقوں سے بات کر رہے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق مجوزہ منصوبوں پر مصر سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر بات چیت کیلئے امریکی اور اسرائیلی مذاکراتی ٹیم جلد دوحہ پہنچے گی۔ انھوں نے کہا جنگ جاری رکھنے کی صورت میں قطر انتہائی محدود ثالثی کردار ادا کرے گا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کسی بھی کشیدہ صورتحال میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔