Published: 26-10-2024
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی20 اور ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے دی تھی۔ سلیکٹرز نے بھی انہیں وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی۔ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم مستعفی ہوگئے تھے۔