سرگودھا:۔ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد ملزمان گرفتار‘ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Published: 27-10-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم زور و شور سے جاری‘ تھانہ سلانوالی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ 04 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،بھاری مقدار شراب و چرس برآمد‘ گرفتار منشیات فروش میسک مسیح اور فیصل سے شراب 275 لٹر شراب برآمد‘گرفتار منشیات فروش اویس سے شراب 12 بوتل اور 170 گرام چرس برآمد‘ گرفتار منشیات فروش اصغر سے چرس 450 گرام برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ ملزمان کیمیکل کی مدد سے ولائتی شراب بنانے میں بھی سرگرم تھے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا‘ منشیات فروشی کی لعنت میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے‘ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی ملک نواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل حیات اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔
 

اشتہارات