رمیز راجا کی شان مسعود سے متنازع سوالات پوچھنے پر وضاحت

Published: 28-10-2024

Cinque Terre

کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے انٹرویو کے دوران متنازع سوالات پوچھنے پر وضاحت دے دی۔ اپنے بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا، کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا تو میں بات نہیں کروں گا۔ میرا سوال تھا 6 میچز ہارنے کے بعد افراتفری تھی، میں نے شان مسعود سے پوچھا شکست کے بعد کیسے صبر و تحمل پیدا کیا؟انہوں نے کہا کہ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں، ان سے بیٹنگ سے متعلق بات ہوتی رہتی تھی۔ شان مسعود کا لیگ کی طرف شاٹ کھیلتے ہوئے مسئلہ ہے جس پر سوال کیا۔انکا کہنا تھا کہ ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں، پاکستان چھ ٹیسٹ میچز ہارا تو میں نے نہیں کہا کہ شان مسعود کو ہٹا دیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا، مجھ پر دباؤ رکھنے کیلئے سیاست کی جاتی ہے۔ جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔

اشتہارات