Published: 28-10-2024
ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیام نیسن کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیے جانے کے بعد اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا جواب بھی سامنے آگیا۔ پامیلا اینڈرسن نے اپنے ساتھی اداکار لیام نیسن کو "کامل جینٹل مین" قرار دیتے ہوئے ان کے احترام اور خیال رکھنے والے رویے کی تعریف بھی کی۔لیام نیسن 72 سال کی عمر میں ساتھی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے فلمی ہیروئن کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔جس کے جواب میں اداکارہ نے لیام نیسن کے ساتھ فلمی سیٹ پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نیسن اکثر ان کا خیال رکھتے تھے، یہاں تک کہ انہیں سردی سے بچانے کے لیے اپنا کوٹ تک دے دیتے تھے، جس پر شکریہ کے طور پر وہ کھانا بناکر لیام نیسن کے ڈریسنگ روم میں رکھ دیتی تھیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ لیام نیسن آپ کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہیں اور ساتھیوں کو عزت و احترام بھی دیتے ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔یاد رہے کہ دونوں نے حال ہی میں کلاسک کامیڈی ’دی نیکڈ گن‘ کے ریبوٹ کی فلم بندی مکمل کی، جس میں اینڈرسن ایک "فیمیل فیٹال" اور نیسن فرینک ڈریبن جونیئر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔