ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی پولیس چوکی علی آباد میں کھلی کچہری‘ مسائل سنے‘فوری حل کیلئے احکامات جاری

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی پولیس چوکی علی آباد میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی 33 درخواست ہائے پر شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس چوکی علی آباد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف نوعیت کی 33 درخواست ہائے پر شہریوں کے مسائل سن کر انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کا مقررہ ٹائم لائن کے اندر قانونی حل یقینی بنایا جائے۔ مظلوم شہریوں کی دادرسی میں تاخیر ہرگز نہ برتی جائے۔ قانون کی حاکمیت اصل میں قانون پسند عوام کی حاکمیت ہے۔ متاثرین کی فوری داد رسی اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیاں نظر آنی چاہیے۔ قانون پسند مظلوم شہریوں کی فوری دادرسی یقینی بنائیں اورسادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں۔
 

اشتہارات