بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے، علی امین گنڈاپور

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے۔پشاور میں علی امین گنڈاپور سے متحدہ علماء بورڈ کے ممبران نے ملاقات کی، اس دوران بورڈ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔دوران ملاقات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل متحدہ علماء بورڈ کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں متحدہ علماء بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مختلف بیماریوں اور سماجی برائیوں کے خلاف شعور اُجاگر کرنے میں بھی متحدہ علماء بورڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متحدہ علماء بورڈ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کے طرز پرحکومت کا قیام علمائے کرام کی مدد اور تعاون سے ہی ممکن ہے۔

اشتہارات