Published: 29-10-2024
شمالی امریکی ریاست میکسیکو کے جنگل میں مایہ تہذہب کا گم شدہ شہر حادثاتی طور مل گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ایچ ڈی کے طالب نے یہ گم شدہ شہر حادثاتی طور پر دریافت کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 600 قبل مسیح کی مایہ تہذیب سے جڑا شہر دریافت ہوا ہے، جو جنگل کی نیچے غائب ہوگیا تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کو میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیم پی چے میں گم شدہ شہر کے اہرام، کھیلوں کے میدان، اضلاع کو ملانے والے کاز ویز ملے ہیں۔ماہرین نے ایک پوشیدہ کمپلیکس بھی ڈھونڈ نکالا ہے، جسے وہ ویلریانا کہہ رہے ہیں جبکہ لیزر سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان پودوں کے نیچے ایک شہر کا ڈھانچا موجود ہے، جسے مایہ تہذیب کا بڑا مقام سمجھا جارہا ہے۔امریکا کی ٹولین یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی طالب علم لیوک آلڈ تھامس کے مطابق ٹیم نے مجموعی طور پر 3 مقامات دریافت کیے ہیں، جن میں سے ایک کا سروے سائز اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت کے برابر ہے۔ماہر آثار قدیمہ کو انٹرنیٹ پر حادثاتی طور پتا چلا، وہ بھی گوگل سرچ کے صفحہ نمبر 16 پر، یہ ایک لیزر سروے تھا، یہ ایسے شہر کا نقشہ ہے، جو اپنے عروج پر بڑی آبادی کا حامل تھا۔محققین کے مطابق اس شہر میں رہنے والوں کی تعداد آج اس خطے میں بسے لوگوں سے زیادہ تھی، لیوک آلڈ تھامس اور ان کے ساتھیوں نے قریبی کی نسبت سے اس کا نام ویلریانا رکھا ہے۔