فخر زمان ہوں گے یا نہیں سلیکشن کمیٹی بتائے گی، محسن نقوی

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کی سلیکشن میں دخل اندازی نہیں کرتے، فخر زمان ٹیم میں ہوں گے یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی۔کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کسی کھلاڑی کے لیے نہیں کہا کہ وہ اُس کو رکھے یا نہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن سے معاہد ہ بورڈ نے نہیں توڑا، وہ خود علیحدہ ہوئے۔چیئرمین کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، تمام ٹیمیں کھیلنے کیلئے آئیں گی، عاقب جاوید کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اشتہارات