میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئے گی، محمد رضوان

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئے گی۔آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ عاقب جاوید کے فیصلے ٹیم کےلیے سود مند ثابت ہوئے، یہ بات پہلے بھی کہہ جارہی تھی، اسپین پچز بناکر ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پچز عاقب جاوید کے ہاتھ میں نہیں ہیں، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہیں اور ٹف بھی ہیں، ہم نے پوری محنت کی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فخر زمان کھیل پر اثر انداز ہونے والے کھلاڑی ہیں، لیکن فیصلے ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، فخر اکیلا ہی میچ کو لے کر چلتا ہےاور وہ رخ موڑ دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوچ جو بھی آئے فیصلہ بورڈ اور مینجمنٹ کو کرنا ہے، اگر اُن کی رائے مانگی گئی تو وہ ضرور دیں گے، میرے کپتان بنتے ہی ایک دم تبدیلی نہیں آئے گی۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ چیزیں پہلے بھی درست ہورہی تھیں، ایسا نہیں ہوگا کہ وہ سب کچھ فوری تبدیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی کپتانی کی خواہش نہیں کی اور نہ کپتانی مانگی، اللّٰہ نے کپتانی دی تو انکار نہیں کرنا چاہیے، جب وہ کپتان نہیں تھے اس وقت بھی ان کی رائے کی اہمیت ہوتی تھی، سرفراز احمد کی کپتانی میں بھی وہ رائے دیتے تھے۔وائٹ بال ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت بھی ٹیم میں شامل سب ہی کھلاڑی کپتان ہیں، وہ چاہتے ہیں، جب وہ جائیں تو ٹیم میں کئی کپتان تیار ہوں۔محمد رضوان نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹی20 میں اوپننگ کا فیصلہ کریں گے، ابھی کھلاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں تاکہ چیمپنز ٹرافی کےلیے بہترین کامبینیشن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت گئے تو وہاں بہت پیار ملا، سب نے دیکھا بھی، عوام بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان میں ڈبل ویلکم کرے گی۔ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان آتی ہے یا نہیں یہ بورڈ بہتر جانتا ہے۔

اشتہارات