رتن ٹاٹا نے ایک فون کال کیلئے کس بالی ووڈ اداکار سے پیسے ادھار لیے تھے؟

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھارت کے امیر ترین صنعتکار اور تاجر آنجہانی رتن ٹاٹا کے حوالے سے ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کیا ہے۔ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی ایک قسط کے دوران میزبان امیتابھ بچن، بالی ووڈ کی فلم ساز فرح خان اور اداکار بومن ایرانی بطور مہمان موجود تھے۔امیتابھ بچن نے صنعتکار اور انسانی خدمات کے حوالے سے اپنی فیاضی کے لیے مشہور رتن ٹاٹا سے اپنی اس یادگار ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی سادہ انسان تھے، کیا آدمی تھے میں بتا نہیں سکتا۔امیتابھ بچن نے کہا ایک بار وہ اور رتن ٹاٹا لندن جانے والی فلائٹ پر ایک ساتھ موجود تھے، ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرتے ہی رتن ٹاٹا کو اندازہ ہوا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو تلاش نہیں کرپائیں گے جس پر وہ فون بوتھ پر کال کرنے گئے۔امیتابھ بچن کے مطابق میں وہی کھڑا تھا، کچھ دیر بعد وہ میرے پاس آئے اور کہا امیتابھ بچن کیا میں آپ سے کچھ رقم ادھار لے سکتا ہوں (جس کا مجھے یقین نہیں ہورہا تھا) انکا کہنا تھا کہ میرے پاس فون کال کرنے کےلیے پیسے نہیں ہیں۔ امتیابھ نے رتن ٹاٹا سے ملاقات کے ایک اور واقعہ کا بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس قدر سادہ مزاج تھے کہ میرے ایک دوست بھی حیران رہ گئے، کیونکہ ایک بار انھوں نے میرے دوست سے گھر تک پہنچانے کےلیے کہا، رتن ٹاٹا نے میرے دوست سے کہا وہ ان کے مکان کے پیچھے ہی رہائش پذیر ہیں۔امیتابھ بچن کے مطابق رتن ٹاٹا کا کہنا تھا کہ انکے پاس کوئی کار نہیں تھی، یہ بات ناقابل تصور ہے۔

اشتہارات