سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار

Published: 29-10-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے منگل کو نوئیڈا سے ایک 20 سالہ لڑکے کو سلمان خان اور ذیشان صدیق کو دھمکی آمیز کال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ممبئی پولیس کے مطابق یہ کال باندرہ ایسٹ میں ذیشان صدیق کے تعلقات عامہ کے دفتر کو موصول ہوئی تھی۔ممبئی پولیس نے بتایا کہ کال جمعے کی شام کو موصول ہوئی تھی اور کال کرنے والے شخص نے سلمان خان اور ذیشان صدیق کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ساتھ تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ممبئی پولیس نے ذیشان صدیق کے دفتر کے ملازم کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر نرمل نگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ممبئی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کرتے ہوئے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اشتہارات