ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف علاقوں میں پولیوٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا

Published: 31-10-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف علاقوں میں پولتے ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے گھر گھر جاکر بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے اور والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے نونہالوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہ جائے۔ انہوں نے ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی حاضری، ورکنگ اور پراگرس کا جائزہ لینے کے بھی احکامات جاری کئے۔
 

اشتہارات