Published: 01-11-2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جواب دے دیا۔اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا میرےخلاف بیان افسوسناک ہے، آپ کے ساتھ میں کام کرنے کےلیے رضا مند رہا۔ لیکن آپ نہ میرے باس ہیں نہ ہی مجھے قابو کرنے کا اختیار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے باس بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر ہیں، انھیں جوابدہ ہوں، کوئی دوسرا فرد حیثیت نہیں رکھتا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے۔