Published: 01-11-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)پولیس تھانہ تھوتھال کی کارروائی جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، نائکہ سمیت 3 خواتین گرفتار۔تھانہ پولیس تھوتھال نے نتھیا ٹاؤن میرپور میں مکان پرچھاپہ مار کر کے زناء کاری کا اڈہ چلانے والی نائیکہ رابعہ اسلام گڑھ اور اسکے ساتھ زناء کاری کی غرض سے لائی گئی دو لڑکیاں رمشاء لاہور اور فروا لاھور کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ جسم فروشی کا اڈا واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ میرپور پولیس ان نیٹ ورکس پر کام کر رہی ہے اور بے حیائی کے اڈوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔