Published: 03-11-2024
محکمہ تحفظ ماحولیات نے انسداد اسموگ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے جمعہ اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کے لاہور شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ویکلز پر اس پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن کی ترسیل کے استعمال پر ہیوی وہیکلز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی مسافر بسوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسکیو کی گاڑیوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ پولیس اور قیدیوں کی وینز، سرکاری ہیوی گاڑیوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔