تاپسی پنوں کا فلم ’ڈنکی‘ میں کام سے متعلق بڑا انکشاف

Published: 03-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان اور راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں کام سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق37 سالہ تاپسی پنوں نے کہا کہ انہیں شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ میں کام کے عوض کچھ زیادہ ادائیگی نہیں کی گئی ہیں۔2023ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار نبھایا تھا، نے کہا کہ فلم ساز تو یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کام دے کر کوئی فیور کی ہے۔ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کی آمدنی کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے فلم جڑواں یا ڈنکی میں کام پیسے بنانے کے لیے کیا اور مجھے کافی زیادہ معاوضہ ملا ہوگا،ایسا بالکل نہیں ہے، صورتحال اس کے برعکس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فوکس کرکے بنائی گئی فلمیں جیسے حسین دلربا و دیگر سے بھی مجھے زیادہ معاوضہ نہیں ملا۔تاپسی پنوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے محسوس کروایا گیا کہ جیسے ان فلموں میں کام دے کر مجھ پر کوئی احسان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم ساز سمجھتے ہیں، ان کے پاس ایک بڑا ہیرو موجود ہے تو پھر وہ کوئی دوسرا کیوں لیں؟ اس قسم کی سوچ کے خلاف روز لڑتی ہوں۔یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو یقین تھا کہ ڈنکی فلم بینوں کے دل جیت لے گی لیکن یہ جوان اور پٹھان جیسے فیگرز حاصل نہیں کرپائے گی۔

اشتہارات