عامر خان کی بری عادت فیصلے کرنے میں بہت زیادہ وقت لگانا ہے، کرن رائو

Published: 03-11-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن رائو نے کہا ہے کہ عامر خان فیصلے کرنے میں بہت وقت لگاتے ہیں اور مجھے ان کی یہ عادت بہت بری لگتی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران کرن نے کہا کہ  وہ کسی چیز کے ایک مخصوص جگہ پر آنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ درست فیصلے کرسکیں اور یہ سب کچھ بڑا تھکا دینے والا اور مایوس کن ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی دیگر بیس چیزیں بھی ہوتی ہیں۔کرن رائو اور عامر خان کی 2021 میں طلاق ہوئی اور 16 سالہ ازدواجی رفاقت کے خاتمے کے بعد بھی دونوں کے درمیان پیشہ وارانہ معاملات اور اپنے بیٹے آزاد کی پرورش کے حوالے سے اشتراک عمل جاری ہے۔50 سالہ کرن رائو نے ان خیالات کا اظہار حال ہی میں کرینہ کپور کے شو واٹ ویمن وانٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں بات چیت کی اور بتایا کہ انھیں عامر خان کی کیا چیز اچھی اور کیا بری لگتی اور کونسی چیزیں وہ برداشت کرتی تھیں۔

اشتہارات