تھانہ پولیس کھوئیرٹہ: ملزمان گرفتار‘ 1کلو گرام چرس سمیت ایک لاکھ روپے برآمد

Published: 04-11-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کوٹلی پولیس کی کاروائیاں جاری۔ تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں  01 کلوگرام چرس برآمد  چوری کے مقدمہ میں 01 لاکھ روپے برآمد ملزمان گرفتار راجہ صداقت حسین SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاں پہلی کارروائی میں ملزم زاہد اللہ ولد میر افضل قوم پٹھان ساکن کھوئیرٹہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 280 گرام چرس برآمد کی گئی  دوسری کارروائی میں ملزم اسرار علی ولد تلاوت شاہ قوم سید ساکن کھوئیرٹہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 720 گرام چرس برآمد کی گئی  تیسری کارروائی میں مقدمہ علت نمبر 245/24 بجرائم EHA 14APC 454 میں ملزم ارشد سے 01 لاکھ روپے کی برآمدگی کی گئی۔ ملزمان کے خلاف  مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.مزید اہم انکشافات متوقع۔
 

اشتہارات