Published: 04-11-2024
جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) ڈی پی او کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت ماہ اکتوبر کے دوران جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر سے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد، 09 چور و ڈکیت گینگز کے 23 ملزمان گرفتار، 134 اشتہاری مجرمان جبکہ 47 عدالتی مفروران بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ جھنگ پولیس نے ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا۔ 9 چور و ڈکیت گینگز کے 23 ملزمان کو گرفتار کرکے 37 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں 103 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ملزمان سے 49 کلو گرام چرس، 1502 لیٹر شراب, 200 لیٹر لہن جبکہ ایک چالو بھٹی برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 96 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ملزمان سے 78 پسٹل، 05 رائفل، 11 بندوق، 02 رپیٹر جبکہ 210 کارتوس برآمد کئے گئے۔ ماہ اکتوبر میں 134 اشتہاری مجرمان، 19 ٹارگٹ آفینڈرز جبکہ 47 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جھنگ پولیس امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے متحرک ہے۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔