Published: 05-11-2024
سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی بجٹ کا 90 فیصد تنخواہوں اور پینشن پر خرچ ہوتا ہے، پاکستان میں وسائل کو ضائع کرنے پر کوئی احساس ندامت نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں کا پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے ان کی لاگت دو گنا ہو رہی ہے، عوام کی خدمت کیلئے پاکستان میں ضلعی حکومت کا قیام ضروری ہے۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا دارالحکومتوں میں بیٹھ کر دور دراز علاقوں کے مسائل بروقت حل نہیں ہوسکتے۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ چین دنیا کی معروف یونیورسٹی سے سالانہ 30 ہزار پی ایچ ڈی تیار کر رہا ہے۔ چین کے 50 فیصد پی ایچ ڈی سانئس اور ٹیکنالوجی میں ہیں۔ ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا پاکستان کے بیشتر نوجوان باہر کی یونیورسٹی میں صرف ٹھپے کیلئے جا رہے ہیں۔